Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کیخلاف اپیل خارج کردی

جسٹس جمال مندوخیل نے چیمبر اپیل غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی
شائع 09 جنوری 2025 11:36pm

سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق مسعود کے خلاف اپیل خارج کردی۔

سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل نے چیمبر اپیل غیر مؤثر ہونے پر خارج کردی۔

یاد رہے کہ ایڈووکیٹ محمد شاہد رانا نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کی تھی، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر حکم امتناع ہونے کے باوجود مقدمات سننے پر درخواست دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور جسٹس سردار طارق کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

جس کے بعد رجسٹرار آفس نے درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی جبکہ درخواست گزار ایڈووکیٹ شاہد رانا نے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کی تھی۔

Supreme Court

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

justice sardar tariq masood

justice jamal mandokhail