لکی مروت: بھتہ نہ دینے پر فتنہ الخوراج نے 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، 8 بازیاب
فتنہ الخوراج کے دہشت گردوں نے لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں بھتہ نہ دینے پر 17 سویلین ورکرز کو اغوا کرلیا، جن میں سے 8 مغوی ورکزز کو سیکیورٹی فورسز نے بحفاظت بازیاب بازیاب کروا لیا۔
ذرائع کے مطابق آج دن کے وقت فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے کبل خیل میں 17 سویلین ورکرز کو بھتہ خوری کے لیے اغوا کیا، اغوا ہونے والے سویلین ورکرز نہتے تھے۔
فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے سویلین ورکرز کو اغوا کرنے کے بعد وہاں کے مقامی ٹھیکدار کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اب تک 8 مغوی ورکزز کو بحفاظت بازیاب کروالیا، باقی نہتے ورکز کو بھی بازیاب کروالیا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ اس بہیمانہ اقدام کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا جائے گا جبکہ فتنہ الخوراج کی ان پاکستان اور عوام دشمن کارروائیوں کا دین اور اسلامی اقدار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔