Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

صائم ایوب کی ٹخنے کی انجری اب کیسی ہے؟ میڈیکل رپورٹ آگئی

صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں، آج ان کا دوسرا چیک اپ ہوا
شائع 09 جنوری 2025 07:01pm

ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر صائم ایوب نے صورتحال کو بہتر قرار دے دیا۔

ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز نے قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز صائم ایوب کی ٹخنے کی انجری کی صورتحال کو بہتر قرار دیا ہے۔

اس حوالے سے صائم ایوب نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ آگئی ہے، ڈاکٹرز نے بتایا ہے ٹخنہ بہتر ہے، اس پر وزن بھی ڈال سکتا ہوں، رپورٹس میڈیکل پینل کو بھیجی جائیں گی۔

اوپننگ بلے باز صائم ایوب علاج کے لیے لندن میں موجود ہیں، آج ان کا دوسرا چیک اپ ہوا۔

فیلڈنگ کے دوران اوپنر صائم ایوب انجری کا شکار

قومی ٹیم کے اسٹائلش بلے باز علاج کے لیے لندن روانہ

صائم ایوب قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ہارلے اسٹریٹ کلینک پہنچے تھے، گزشتہ روز بھی کنسلٹنٹ ٹراما اینڈ آرتھوپیڈک پاؤں اور ٹخنوں کے سرجن جیاسیلان نے ان کا چیک اپ کیا تھا۔

اظہر محمود نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ بیٹر کی صحت سے متعلق مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، جو بھی رپورٹ ہے میڈیکل پینل کو بھیجی جائے گی۔

یاد رہے کہ صائم ایوب جنوبی افریقا کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں فیلڈنگ کے دوران ٹخنے کی انجری کا شکار ہونے سے 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں، وہ لندن میں ہی مقیم ہیں اور ہارلے اسٹریٹ کلینک سے ان کا علاج جاری ہے۔

test series

pak vs sa

test cricket

Cape Town

medical report

pakistan vs south africa

saim ayub

saim ayub injury