مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں تاخیر کی وجہ اسپیکر کا ملک سے باہر ہونا ہے، علی امین گنڈاپور
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات تاخیر سے ہونے کی وجہ اسپیکر کا ملک سے باہر ہونا ہے، اسپیکر ایاز صادق وطن واپس آگئے ہیں، اب ملاقات ہوگی۔کابینہ میں ردوبدل میں خود کرونگا ۔سوشل میڈیا کی خبروں کو اہمیت نہ دیں،
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری ہے،بانی پی ٹی آئی پاکستان کی بہتری کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔
اگلی نشست تک عدالتی کمیشن نہیں بنا تو مذاکرات روک دیں گے، عمران خان
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل میں لوگوں کو داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے، بانی سے انفرادی ملاقاتیں ہورہی ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات تاخیر سے ہونے کی وجہ اسپیکر کا ملک سے باہر ہونا ہے، اسپیکر ایاز صادق ملک واپس آگئے ہیں، اب ملاقات ہوگی۔
عمران خان کی عرب ممالک سے متعلق سوشل میڈیا پروپیگنڈے کی مذمت، اکاؤنٹس سے اعلان لاتعلقی
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں ردوبدل میں خود کروں گا، سوشل میڈیا کی خبروں کو اہمیت نہ دیں۔