Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

عرفان بہادر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ کا اضافی چارج دے دیا گیا

نئے افسرکی تعیناتی تک چارج رہے گا، نوٹیفکیشن جاری
شائع 08 جنوری 2025 10:22pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایس ایس پی عرفان بہادر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ راجہ عمر خطاب کو عہدے سے ہٹانے کے بعد ایس ایس پی عرفان بہادر کو ایس ایس پی سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کااضافی چارج دیا گیا۔

سی ٹی ڈی کی ڈیجیٹل ڈکیتی پر آئی جی سندھ کا ایکشن، تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

نئے افسر کی تعیناتی تک عرفان بہادرکے پاس سی ٹی ڈی انٹیلیجنس ونگ کاچارج رہے گا، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی خادم رند نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سندھ پولیس کے اہلکاروں کا مکانوں پر قبضے اور بے گناہ افراد کے اغوا میں ملوث ہونے کا انکشاف

کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا گندا دھندا، سی ٹی ڈی انچارج راجہ عمر خطاب برطرف

واضح رہے کہ آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل ڈکیتی پر ایکشن لیتے ہوئے گذشتہ روز سی ٹی ڈی افسر راجا عمر خطاب اور سی پیک کے ڈی ایس پی فرخ کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

karachi

IG Sindh

sindh

Sindh Police

Karachi Police