Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

بھارت کی شکست کے بعد سڈنی کی پچ سے متعلق آئی سی سی کا بڑا فیصلہ

اس سیزن کی ٹیسٹ پچ کے لیے نئی قسم کی گھاس استعمال کی گئی تھی
شائع 08 جنوری 2025 09:01pm

بارڈر گواسکر ٹرافی کے آخری ٹیسٹ میچ میں استعمال ہونے والی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میچ ریفری نے تسلی بخش قرار دے دیا۔

ذرائع کے مطابق گراؤنڈز مین نے اس سیزن کی ٹیسٹ پچ کے لیے نئی قسم کی گھاس استعمال کی تھی جس کو گزشتہ شیفلڈ شیلڈ سیزن میں آزمایا گیا تھا اور نتیجتاً سڈنی ٹیسٹ تاریخ کا تیسرا مختصر ترین ٹیسٹ بن گیا۔

میچ میں صرف 2 نصف سینچریاں اسکور کی گئیں جن میں سے ایک آسٹریلیا کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے بیو ویبسٹر اور دوسری رشبھ پنت کی تھی۔

آسٹریلیا سے شرمناک شکست کے بعد بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل سے باہر

آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ نے میچ کے بعد پچ کو ڈراؤنا خواب قرار دیا تھا جبکہ ان کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے تھے کہ کنڈیشن بولرز کو مدد دیں، اس بات کے باوجود کہ انہیں سیریز جیتنے کے لیے ایک ڈرا کی ضرورت تھی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایسی پچز کا بنا ضروری ہے۔

test series

test cricket

india vs australia

australia vs india

sydeny

sydney pitch

icc match referee