لاہور میں نجی اکیڈمی کے پرنسپل کی طالبہ سے زیادتی
** لاہور میں ایکسٹرا کلاسز کے لئے بلا کر نجی اکیڈمی کے پرنسپل نے طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج۔**
تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی اکیڈمی میں میں مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے تاہم پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔
متاثرہ طالبہ کی والدہ نے بیان میں کہا کہ اکیڈمی کے پرنسپل نے اتوارکواضافی کلاسز کے لیے نویں جماعت کے طلبہ کوبلایا تھا لیکن باقی طلبہ کو واپس بھیج متاثرہ لڑکی سے لیب روم میں مبینہ زیادتی کرڈالی۔
بچوں سے زیادتی کے مقدمات میں چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور
کراچی : کمسن بچے سے جنسی زیادتی کا جرم ثابت، ملزم کو 7 سال قید بامشقت کی سزا
کراچی: کچرا کنڈی سے برآمد 12 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کی تصدیق
والدہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ تھانہ ہئیر میں والد کی مدعیت میں درج کرا دیا ہے تاہم واقعے کو دو روز ہوگئے ہیں پولیس ملزم کو گرفتار نہیں کررہی ہے، بچی کے والدین نے پولیس افسران سے تعاون کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروالیا گیا ہے ، رپورٹ سے حتمی نتائج سامنے آئیں گے۔