کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری: ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کا افتتاح 11 جنوری 2024 کو کیا...
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کے پہلے حصے کا افتتاح 11 جنوری 2024 کو کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ کراچی میں ٹریفک جام سے چھٹکارے کی ایک بڑی پیش رفت ہے۔
کورنگی کاز وے سے شاہ فیصل تک کی ابتدائی 9.1 کلومیٹر کی پٹی افتتاح کے لیے تیار ہے۔ ٹول پلازہ پر چھوٹی گاڑیوں سے 100 روپے اور بھاری گاڑیوں سے 200 روپے وصول کیے جائیں گے۔
شاہ فیصل انٹرچینج سے شاہ فیصل کالونی پل تک کے حصے کو نو پارکنگ زون قرار دیا گیا ہے۔ ایکسپریس وے پر موٹرسائیکلوں اور رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے اور سفر کے وقت کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
پاکستان
karachi
sindh
Traffic Jam
expressway
مقبول ترین