کینیڈین وزیراعظم مستعفی کیوں ہوئے؟ ٹرمپ نے حیران کن وجہ بتا دی
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے 9 سال بعد عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈین وزیراعظم کے اس اعلان کے بعد اب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مستعفی ہونے کے چند گھنٹوں بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51 ویں ریاست بنانے کی اپنی پیشکش کی تجدید کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا کے شہری امریکا کی 51 ویں ریاست بننے پر بہت خوش ہوں گے۔
ٹرمپ نے پوسٹ میں دعویٰ کیا امریکا کو کینیڈا کے ساتھ تجارت میں پیسے کا نقصان ہوتا ہے، امریکا اب ان بڑے تجارتی خسارے کا شکار نہیں ہو سکتا، جسٹن ٹروڈو نے اسی وجہ سے استعفیٰ دیا۔
نو منتخب صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے سے قبل سزا سنانے کی تاریخ کا اعلان
ٹرمپ کا خیال ہے کہ اگر کینیڈا امریکا میں شامل ہو جائے تو یہ واقعی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ کوئی ٹیرف نہیں ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ سامان کی تجارت کا عمل زیادہ آسان اور سستا ہو سکے گا۔ ٹیکسوں میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ مزید برآں، کینیڈا روسی اور چینی جہازوں کے ممکنہ خطرات سے بھی محفوظ رہے گا۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور کینیڈا ایک ساتھ مل کر ایک عظیم قوم بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ ”دی گلوب اینڈ میل“ نے رپورٹ کیا تھا کہ جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی کے اندر سے مسلسل عہدہ چھوڑنے کے بڑھتے ہوئے مطالبات کیے جارہے تھے، بتایا گیا تھا کہ تنازعات میں گھرے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے دباؤ میں آکر بروز پیر لبرل پارٹی کے رہنما کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔