Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

جنوبی افریقا سے وائٹ واش ہونے پر پاکستان ٹیم کے کپتان ناکامی چھپانے لگے

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست کے بعد شان مسعود سابق کپتانوں کی طرح سبق سیکھنے کا رونا رونے لگے
شائع 06 جنوری 2025 10:20pm

جنوبی افریقا سے ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش ہونے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود سبق سیکھنے کا رونا روتے رہے۔

میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ بیٹنگ وکٹ پر بیٹرز سے رنز نہ بنے اور بولرز نے بھی اچھی بالنگ کا مظاہرہ نہ کیا۔

شان مسعود نے کہا کہ امید ہے کھلاڑی غلطیوں سے جلد سبق سیکھیں گے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو عبرتناک شکست، جنوبی افریقا نے سیریز اپنے نام کرلی

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کے 615 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 194 پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

دوسری اننگز میں بھی بلے بازوں کی جانب سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلارہے تھے تاہم شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی مزاحمت کی بدولت شاہینوں نے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

test series

pak vs sa

test cricket

Cape Town

shan masood

pakistan vs south africa