Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بھی پاکستان کو عبرتناک شکست، جنوبی افریقا نے سیریز اپنے نام کرلی

جنوبی افریقا نے 58 رنز کا معمولی ہدف ٹی 20 انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے پورا کرلیا
شائع 06 جنوری 2025 09:03pm

جنوبی افریقا نے کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر 2 میچوں کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی اور قومی ٹیم کو وائٹ واش کردیا جبکہ میزبان ٹیم نے 58 رنز کا معمولی ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کے 615 رنز کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 194 پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

دوسری اننگز میں بھی بلے بازوں کی جانب سے خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر قومی ٹیم پر اننگز کی شکست کے بادل منڈلارہے تھے تاہم شان مسعود، بابراعظم، محمد رضوان اور سلمان علی آغا کی مزاحمت کی بدولت شاہینوں نے دوسری اننگز میں 478 رنز بنائے۔

یوں پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیت کے لیے 58 رنز کا ہدف دیا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے 8 ویں اوور کی پہلی گیند پر با آسانی حاصل کرلیا اور میچ 10 وکٹوں سے جیت کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔

فالو آن کے بعد قومی بیٹرز کی فائٹ بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچاسکی جبکہ اور اس طرح افریقی سرزمین پر مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔

چوتھا روز

چوتھے روز شان مسعود اور خرم شہزاد نے 213 رنز ایک وکٹ کے نقصان کے ساتھ کھیل کا آغاز کیا، 235 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد 18 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، کامران غلام 28 اور سعود شکیل 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود 145 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

بعد ازاں محمد رضوان 41، سلمان آغا 48، عامر جمال 34 اور میر حمزہ 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس طرح پوری پوری ٹیم 478 رنز کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئی۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کاگیسو رباڈا اور کیشور مہاراج نے 3، 3 جبکہ مارکو جانسن نے 2 اور کیوینا مپاخا نے 1 وکٹ حاصل کی۔

58 رنز کے تعاقب میں پروٹیز نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور بغیر کسی نقصان کے اوورز میں ہدف حاصل کر لیا، ڈیوڈ بیڈنگھم 44 اور ایڈن مارکرم 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

تیسرا روز

تیسرے روز پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 64 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تھا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف 194 رنز پر آؤٹ ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی تھی۔

421 رنز خسارے کے ساتھ پاکستان کی دوسری بیٹنگ شروع ہوئی، بابراعظم 81 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، پاکستان نے تیسرے روز کے اختتام تک ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز بنائے۔ شان مسعود 102 اور کرم شہزاد 8 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

قبل ازیں پہلی اننگز میں کپتان محمد رضوان اور بابراعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم بابر 58 اور رضوان 46 رنز کے انفرادی اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔

سلمان آغا 19 ، عامر جمال 15، خرم شہزاد 14 اور میر حمزہ 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب زخمی ہونے کی وجہ سے بیٹنگ کیلئے نہ آسکے جبکہ محمد عباس صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 3، مپاکھا اور کیشو مہاراج نے 2، 2، ویان مولڈر، مارکو جینسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

دوسرا روز

جنوبی افریقا نے کھیل کے دوسرے دن کا آغاز 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز سے کیا تھا۔ ریان رکلٹن 259 رنز کی شاندار اننگ کھیل کر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ دیگر بلے بازوں میں کائل ویرین 100، مارکو جینس 62، کیشو مہاراج 40، ڈیوڈ بیڈنگھم 5 اور کیوینا مفاکا 0 کے اسکور پر پویلین لوٹے، کیگیسو رباڈا 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس اور سلمان آغا نے 3، 3 جبکہ میر حمزہ اور خرم شہزاد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز مایوس کن رہا اور 20 کے مجموعی اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود 2، کامران غلام 12 اور سعود شکیل 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس وقت کریز پر بابر اعظم 31 اور محمد رضوان 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور 551 رنز کا خسارہ پورا کرنا ابھی باقی ہے۔

پروٹیز کی جانب سے کیگیسو رباڈا نے 2 جبکہ مارکو جینسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

پہلا روز

جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کا کھیل مکمل ہونے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز اسکور کر لیے۔

72 رنز پر 3 وکٹیں گر جانے کے بعد جنوبی افریقی اوپنر رائن رکلٹن اور کپتان ٹیمبا بووما کے درمیان 235 رنز کی شراکت نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں کھڑا کر دیا۔

ریان رکلٹن 176 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں اور ان کے ساتھ ڈیوڈ بیڈنگھم 4 رنز کے ساتھ ہیں۔

جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ٹیمبا بووما 106 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ایڈن مارکرم 17، ویان مولڈر 5 اور ٹرسٹن اسٹبس صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے پاکستان کی جانب سے سلمان آغا نے دو جبکہ خرم شہزاد اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نسیم شاہ کی جگہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو شامل کیا ہے۔

پاکستانی پلئنگ الیون

جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کپتان شان مسعود، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران مغل، محمد رضوان، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، میر حمزہ، خرم شہزاد اور محمد عباس پر مشتمل ہے۔

خیال رہے کہ میچ کے پہلے روز ابتدائی اوورز میں پاکستانی بلے باز صائم ایوب فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن کے قریب پاؤں مڑنے کے باعث زخمی ہوگئے، شدید تکلیف کے باعث ایکسرے کے لیے انہیں ہسپتال لے جایا گیا اور وہ 6 ہفتوں کے لیے کرکٹ سے دور ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقا نے جیتا تھا، جس کے بعد میزبان ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

ون ڈے سیریز میں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کی خفت اٹھانے کے بعد جنوبی افریقا نے پہلے ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا تھا۔

یاد رہے کہ ٹیسٹ سیریز سے قبل جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے جیتی تھی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا تھا جبکہ اس کے بعد 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان نے کلین سویپ کر کے کامیابی سمیٹی۔

test series

pak vs sa

test cricket

Cape Town

pakistan vs south africa