پاکستانی مردوں کی کیا کمزوری ہے؟ حریم شاہ کا انٹرویو وائرل
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے ایک انٹرویو میں پاکستانی مردوں کےلیے انتہائی تضحیک آمیز باتیں کی ہیں، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پاکستانی سیاست سمیت سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز اور بیانات کی وجہ سے تہلکہ مچانے والی حریم شاہ نے پاکستانی مردوں کو انتہائی درجے کا بیوقوف قرار دیا ہے۔
ٹک ٹاکر حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انھوں نے پاکستانی مردوں کے حوالے سے نہایت تضحیک آمیز اور شرمناک باتیں کیں۔ اس پوڈکاسٹ کی میزبان نصرت حارث تھیں۔ انٹرویو کا یہ ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر شیئر ہوا ہے۔
حریم شاہ نے برطانوی سیاست میں قدم رکھ دیا، کس پارٹی کیلئے مہم چلائی؟
حریم شاہ نے پاکستانی شہری ہونے کے باوجود پاکستانی مردوں کے بارے میں نامناسب باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ’’پاکستانی مردوں کو دھوکا دینا بہت آسان ہے۔‘‘
ٹک ٹاکر نے کہا کہ ان مرد حضرات کو آسانی سے الو بنایا جاسکتا اور ان کو ناکوں چنے چبوائے جاسکتے ہیں۔’’
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ،’جن مردوں کی 10 طلاقیں ہوں، وہ ہیرو ہوتے ہیں لیکن جن خواتین کی ایک طلاق ہو، انہیں معاشرہ تنقید کا نشانہ بناتا ہے‘۔
’آپ اوپر سے نیچے تک آرٹیفشل ہیں میڈم‘، حریم شاہ کا متھیرا کو جواب
انھوں نے مردوں کے متعلق مزید ہرزہ سرائی کی کہ ’’پاکستانی مرد خواجہ سراؤں، ہیجڑوں، مردوں، خواتین، بچوں، بیواؤں، اور طلاق یافتہ خواتین کو بھی نہیں چھوڑتے۔
ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت غصہ اور تنقید کا اظہار کیا جارہا ہے۔
حریم شاہ نے کہا مردوں کی خواہشات بہت زیادہ ہوتی ہیں اور وہ اپنی جسمانی خواہشات کےلیے پاگل ہوجاتے ہیں۔’’
ٹک ٹاکر کی وائرل ویڈیو پر صارفین کی جانب سے سخت غصہ اور تنقید کا اظہار کیا جارہا ہے۔