Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

منیٰ میں 44 جانیں بچانے پر پاکستانی شہری کو اعلیٰ اعزاز دینے پرغور

معاون خصوصی طارق فاطمی کا وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2025 09:58pm

گزشتہ برس 2024 میں منی میں 44 انسانی جانیں بچانے پر پاکستانی شہری آصف بشیر کو اعلیٰ پاکستانی اعزاز دینے پرغور کیا جارہا ہے۔

پاکستانی شہری آصف بشیر کے لیے بھارتی اعلیٰ ترین ایوارڈ ملنے کے بعد اعلیٰ پاکستانی اعزاز دینے پرغور کے حوالے سے معاون خصوصی سید طارق فاطمی کا وزارت خارجہ کو خط لکھ دیا ہے۔

منیٰ میں حاجیوں کی جان بچانے پر پاکستانی رضاکار کو بھارت کا خراج تحسین

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور بشمول ڈی جی حج کو بھی خط ارسال کر دیا گیا، خط میں وزیراعظم شہباز شریف نے تفصیلات کے لیے استفسار کیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف بشیر نے حج 2024 میں منی میں 44 انسانی جانیں بچائیں، انہوں نے جن لوگوں کی جانیں بچائی تھیں ان میں 24 بھارتی شہری بھی شامل تھے۔

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر کی وزیراعظم سے ملاقات، 25 لاکھ انعام

بھارتی اعلیٰ ترین ایوارڈ کی رپورٹس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خط میں وزارت خارجہ اور وزارت مذہبی امورسے سفارشات مانگ لی ہیں۔

federal cabinet

پاکستان

federal government

Federal Minister