اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 200 فلسطینی شہید
اسرائیلی فورسز نے اپنے وحشیانہ پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ پر 3 روزہ بمباری کے دوران 200 فلسطینیوں کو شہید کر دیا
تازہ ترین حملوں میں مزید 88 فلسطینیوں کی شہید ہوئے کی اطلاعات ہیں ، اسرائیلی فضائیہ نے صحت کے 227 مراکز پر 136 حملے کیے جس کے نتیجے میں اہم ہلاکتیں اور تباہی ہوئی ہے۔
اسرائیلی دہشتگردانہ حملوں میں غزہ پولیس چیف اپنے معاون سمیت شہید
نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے حملے میں 4 بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ خان یونس میں ایک گاڑی پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے 24 گھنٹوں میں بچوں اور سابق قیدیوں سمیت 20 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹے میں 143 فلسطینی شہید
فلسطینی خبر ایجنسی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک صحافی بھی شہید ہوا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 45,658 ہو گئی ہے اور 1 لاکھ 8 ہزار 583 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، زخمیوں کو اسپتال میں طبی سہولتیں دستیاب نہیں۔ اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہوں پر بھی حملے بھی کیے ہیں۔