Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

پاسپورٹ کے حصول کیلئے اہم اقدام، کراچی کے نادرا میگا سینٹرز میں کاؤنٹرز قائم

ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ کے حصول کے لئے دفاتر کا افتتاح جلد متوقع
شائع 05 جنوری 2025 08:28pm

وفاقی وزارت داخلہ نے کراچی میں پاسپورٹ کی سہولت کے لئے اہم اقدام کرتے ہوئے نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے کاؤنٹرز کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے سب سے بڑے ضلع وسطی اور غربی میں نئے پاسپورٹ کے حصول کے لئے دفاتر قائم کیے گئے، جن کا افتتاح آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

محکمہ پاسپورٹ کی پاسپورٹ فیس میں دوبارہ اضافے کی خبروں کی تردید

نادرا میگا سینٹر نارتھ ناظم آباد (نزد فائیواسٹار چورنگی) اور سائٹ (نزد سیمنز چورنگی) میں پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز بنائے گئے ہیں۔

سکھر : پاکستانی پاسپورٹ بنوانے والے 4 افغان باشندے گرفتار

نارتھ ناظم آباد اور سائٹ نادرا میگا سینٹر میں پاسپورٹ کاؤنٹرز شہریوں کو 24 گھنٹے سہولت فراہم کریں گے جبکہ صدر، کلفٹن، عوامی مرکز اور ملیر میں بھی پاسپورٹ آفس قائم ہیں۔ اسی طرح عوامی مرکز پاسپورٹ آفس بھی عوام کو 24گھنٹے سہولت فراہم کر رہا ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

NADRA

New Passport

Mega Centers