Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
06 Rajab 1446  

کراچی کی ’ریس‘ میں پشاور کا نوجوان تیز بھاگتے ہوئے لاکھوں روپے جیت گیا

میراتھن کو ورلڈ ایتھلیٹکس کی منظوری بھی حاصل تھی
شائع 05 جنوری 2025 05:31pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

شہر قائد کے ساحل پر پاکستان کی سب سے بڑی اور عالمی معیار کی میراتھن میں پشاور کا پرجوش نوجوان 42 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے فاتح بن گیا۔

سی ویو میں ’نشانِ پاکستان‘ پر منعقدہ میراتھن کو ورلڈ ایتھلیٹکس کی منظوری بھی حاصل تھی۔ ریس میں ملکی اور غیر ملکی ایتھلیٹس کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی، میراتھن میں فل میراتھن، ہاف میراتھن، 10 کلومیٹر ریلے اور 5 کلو میٹر فن ریس بھی شامل تھی۔

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان ٹیم فالو آن کا شکار

فل میراتھن میں پشاور کے اسرار خٹک 40 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 29 منٹ اور 58 سیکنڈ میں طے کرکے 5 لاکھ روپے انعام جیتا جبکہ بہاولپور کے محمد ریاض دوسرے نمبر پر رہے، انہوں نے مقررہ فاصلہ 2 گھنٹے 32 منٹ 10 سیکنڈ میں طے کیا۔

ہاف میراتھن ساہیوال کے محمد اختر نے جیتی، نوجوان کھلاڑی نے 21 اعشاریہ پانچ کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ، 8 سیکنڈ میں طے کیا اور 50 ہزار روپے کا انعام جیتا۔

اسی ریس میں سیالکوٹ کے محمد قاسم نے دوسری پوزیشن حاصل کی، قاسم نے فاصلہ ایک گھنٹہ 12 منٹ 53 سیکنڈز میں طے کیا، جبکہ اٹک کے محمد عثمان فاصلہ ایک گھنٹہ 14منٹ 13 سیکنڈ میں طے کرتے ہوئے تیسری پوزیشن پر رہے۔ گرلز کیٹیگری میں گلگت کی ممتاز نعمت فاتح قرار پائیں۔

صائم ایوب کو فوری علاج کیلئے کس ملک بھیجا جا رہا ہے؟ محسن نقوی نے بتا دیا

میراتھن میں شرکت کے لیے اسلام آباد اور کوئٹہ سے رنرز گروپ بھی کراچی پہنچے تھے، غیر ملکی ایتھلیٹس نے میراتھن میں شرکت کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

پاکستان

karachi

sindh

sports

seaview

Marathon