Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

کراچی: انٹرسال اول کے نتائج اس سال بھی متنازع

35 فیصد طلبا کے پاس ہونے پر سندھ اسمبلی میں ہنگامہ
شائع 04 جنوری 2025 10:02am

کراچی میں انٹرسال اول کے امتحانات گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی متنازع ہوگئے۔ کامیابی کاتناسب صرف پینتیس فیصد رہا۔ طلبا کےاحتجاج پرسندھ حکومت حرکت میں آگئی۔ چیئرمین انٹربورڈ کوعہدے سے ہٹادیا گیا۔

گزشتہ برس انٹرمیڈیٹ امتحانات پرتنازع کھڑا ہوا۔ تحقیقات ،برطرفیاں اورتلافی کے اقدامات کیے گئے مگراس بارپھراسی تنازع کاسیکول سامنے آگیا۔

امتحان میں کامیابی کا تناسب صرف پیتنیس فیصد رہا جس پر طلبا سراپا احتجاج ہوگئے۔ بات بڑھی توسندھ سرکاربھی حرکت میں آگئی۔ چیئرمین انٹر بورڈ امیر قادری کی عہدے سےچھٹی کردی گئی جبکہ اضافی چارج چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کودے دیا گیا۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات ہوں گی، اس پرسیاست نہ کی جائے، سیاسی بیان بازی بڑھتی جارہی ہے۔

پاکستان

sindh