Aaj News

پیر, جنوری 06, 2025  
05 Rajab 1446  

ضلع کرم کے متاثرین کیلئے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان تیار

امدادی سامان پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2025 01:27pm
—

پشاور: محکمہ ریلیف نے ضلع کرم کے متاثرین کے لئے 17 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ امدادی سامان پی ڈی ایم اے کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے۔

ضلع کرم متاثرین کے لئے ٹرکوں سے بھری دوسری کھیپ کوہاٹ سے روانہ ہوگئی ہے۔ دوسری جانب ضلع اورکزئی کے غیور قبائل بھی متاثرین کی مدد کے لئے میدان میں اتر آئے۔

واضح رہے کہ کرم میں امن معاہدے کے بعد اشیائے خورونوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ آج ٹل سے پارا چنار روانہ ہونا تھا لیکن واقعہ کے بعد بیرسٹر سیف نے کہا بتایا کہ ضلع کُرم کے لیے امدادی سامان پر مشتمل قافلے کی روانگی روک دی گئی ہے

ادھر سامان سے لدے ٹرک پشاور سے کوہاٹ پہنچ چکے ہیں جو انتہائی سخت سیکیورٹی میں ضلع ہنگو کے علاقے ٹل پہنچیں گے۔

محکمہ ریلیف کی جانب سے فراہم کردہ سامنا کی تفصیلات بھی سامنے آگئی:

خیمے: 500 چٹائیاں: 500 ترپال: 200 طبی حفاظتی کیٹس: 500 تکیے: 500 سولر لیمپس: 50 کمبل: 500 بستر: 500 سلیپنگ بیگز: 150

مشیر برائے ریلیف نیک محمد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صوبائی حکومت متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دے رہی ہے اور فوری بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت امدادی سامان کی شفاف تقسیم کو یقینی بنائے گی۔

دوسری جانب راستوں کی بندش کے خلاف احتجاجی دھرنا 16 روز سے جاری ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ سردی اور بارش کے باوجود لوگ اپنی آواز بلند کرنے کے لئے دھرنے میں موجود ہیں۔

تحصیل چیئرمین آغا مزمل حسین نے کہا ہے کہ راستے کھولنے اور آمد و رفت شروع ہونے تک دھرنا جاری رہے گا، 4100 اوور سیز پاکستانی راستوں کی بندش کے سبب علاقے میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا کسی فیصلے سے نہیں بلکہ اپنے مطالبات کے حق میں ہے۔ لوئر کرم بگن کے مقام پر بھی شہریوں کا دھرنا جاری ہے، جہاں مظاہرین نے فوری ریلیف پیکج کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے خلاف کاروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ کرم میں امن کے قیام کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، معاہدے کی روشنی میں امن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت پر مشتمل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کمیٹیاں مختلف مسالک اور فقہ کے افراد کے افراد پر مشتمل ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کی ضمانت پر کل اشیاء خوردنوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔

Kurram Situation