اسلام آباد ہائیکوٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کیلئے مشہور جج کا نام بھی شامل
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 30 نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال کردیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 19 نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوا دیے گئے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے بجھوائے گئے ناموں میں 3 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور ایک ایڈیشنل سیشن جج کا نام بھی شامل ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور، سیشن جج راجہ جواد عباس حسن، سیشن جج اعظم خان اور شاہ رخ ارجمند کا نام شامل ہے۔
ایڈیشنل ججوں کے لیے بجھوائے گئے دیگر ناموں میں ایڈووکیٹ عدنان بشارت، ایڈووکیٹ سید قمر حسین سبزواری، ایڈوکیٹ عمر اسلم انعام امین منہاس، محمد عثمان غنی اور راشد چیمہ کے نام بھی شامل ہیں۔
اسی طرح ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت، ایڈوکیٹ عدنان حیدر، ندرت بیان مجید، سلطان مظہر شیر خان، کاشف علی ملک اور دانیال اعجاز، شاہد محمود کھوکھر، بابر بلال، محمد عبدالرافع اور چوہدری حفیظ اللہ یعقوب کے نام شامل ہیں۔
ججز کی تعیناتی پر غور کیلئے اجلاس جوڈیشل کمیشن کی تاریخ کا اعلان
جوڈیشل کمیشن کو بجھوائے گئے مذکورہ ناموں کی سی ویز اور دیگر متعلقہ ریکارڈ ای میل کے ذریعے بھجوا دیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 4 ایڈیشنل ججوں کے لیے جوڈیشل کمیشن اجلاس 17 جنوری کو ہوگا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 11 نام جوڈیشل کمیشن کو ارسال
دوسری جانب بلوچستان ہائیکورٹ میں 3 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کے لیے 11 نام جوڈیشل کمیشن کو بجھوادیے گئے۔
بجھوائے گئے ناموں میں 4 سیشن ججز بھی شامل ہیں، سیشن ججز میں جام محمد گوہر، پازیر احمد بلوچ، اللہ داد روشن اور محمد داؤد خان کے نام شامل ہیں۔
بجھوائے گئے ناموں میں ایڈووکیٹ محمد عاصم، ظہور احمد مینگل، محمد افضل، محمد ایوب خان، خلیل احمد پنزائی، محمد نجم الدین مینگل اور سید اقبال شاہ کے نام بھی شامل ہیں۔
جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججوں کو مستقل کرنے کی سفارش کردی
ناموں کے ساتھ متعلقہ کو ائف بھی بذریعہ ای میل جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گئے ہیں جبکہ بلوچستان ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی سے متعلق جوڈیشل کمشن کا اجلاس17 جنوری کو ہوگا۔
خیال رہے کہ ہائیکورٹس میں ججز تعیناتی کے لیے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس 17 جنوری کو ہوگا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتیوں پر غور ہو گا۔
واضح رہے کہ 2023 اگست میں اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کیا گیا تھا۔
بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطل کردی تھی۔