Aaj News

بدھ, جنوری 08, 2025  
07 Rajab 1446  

پاکستان آنے والا بھارتی سامبر ہرن بینک میں گھس گیا

سرد موسم میں اکثر جنگلی جانور پاکستان میں داخل ہو جاتے ہیں
شائع 03 جنوری 2025 07:41pm

بھارت کا سامبر ہرن سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پار کر کے نارنگ منڈی کے نجی بینک میں گھس گیا۔

پنجاب کے علاقے نارنگ منڈی میں واقع نجی بینک کے احاطے میں اچانک کالا سامبر ہرن گھس آیا جس بینک کے عملے نے تھوڑی بھاگ دوڑ کے بعد رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

چڑیا گھر کی انٹری فیس 300 روپے لینے کا انکشاف

کراچی کے چڑیا گھر میں ننھے مہمانوں کی آمد

بینک عملے نے سامبرہرن کو محمکہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ہرن بھارتی سرحد پارکرکے یہاں پہنچا ہے، جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نارنگ منڈی بھارتی ورکنگ باؤنڈری پر واقع ہے ، جبکہ سرحد پار بھارت کی جانب ایک بڑا جنگل موجود ہے جہاں سے سردی کے موسم میں اکثر جنگلی جانور پاکستان میں داخل ہو جاتے ہیں۔

india

پاکستان

punjab

Sialkot

Indian border

Black Deer