پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے منصوبہ بندی کرلی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہفتے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آٸی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 کے انعقاد کو حتمی شکل دینے کی منصوبہ بندی کر لی گئی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہفتے سے مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق میٹنگز میں چیف آپریٹنگ افیسر پی سی بی سمیر احمد سید، پی ایل ایل کے سی ای او سلمان نصیر سمیت تمام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائریکٹرزشریک ہوں گے، جس میں چیمپینزٹرافی 2025 کے حوالے سے پلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ایس ایل سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ سمیت دیگر اہم ایشوز پر بھی فیصلہ ہوگا۔
چیمپئینزٹرافی کے لیے آئی سی سی سیکریٹریٹ بھی بنایا جاٸے گا جبکہ چیمپینز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دییے جانے کا امکان ہے۔
PCB
lahore
Champions Trophy
mohsin naqvi
champions trophy 2025
Icc Champions Trophy 2025
icc champions trophy
pakistan host champions trophy
مقبول ترین