Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

کرم میں امن قائم کرنے کے لیے اہم اقدام: امن کمیٹیاں قائم

کمیٹیوں کی ضمانت پر کل اشیاء خوردنوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا
شائع 03 جنوری 2025 04:24pm

پشاور: کرم میں امن کے قیام کی طرف ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، معاہدے کی روشنی میں امن کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں۔ یہ کمیٹیاں مقامی افراد، قبائلی اور سیاسی قیادت پر مشتمل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کمیٹیاں مختلف مسالک اور فقہ کے افراد کے افراد پر مشتمل ہیں جبکہ ان کمیٹیوں کی ضمانت پر کل اشیاء خوردنوش اور سامان پر مشتمل گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار روانہ ہوگا۔

یہ اقدام یکم جنوری کو ہونے والے امن معاہدے کے جرگے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔ قافلے کی حفاظت کے لیے پولیس کو ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ ہنگامی صورت حال میں دیگر ادارے بھی معاونت کے لیے ہمہ وقت موجود رہیں گے۔

مقامی لوگوں نے 15 دن کے اندر اسلحہ ریاست کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا ہے اور مقامی بنکرز کا خاتمہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔

امن کمیٹی میں سابق ایم این اے پیر حیدر علی شاہ، عابی فیض اللہ، حسین علی شاہ، اور اپر کرم سے سابق سینیٹر سجاد حسین طوری اور ایم پی اے علی ہادی سمیت 48 ممبران شامل ہیں۔

کرم کے معاملے پر گرینڈ جرگے میں فریقین نے امن معاہدے پر دستخط کردیے

گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہ پہنچ سکا، صوبائی حکومت کا آج تک معاہدے کا دعویٰ

پاکستان

Kurram Agency

Kurram Clashes

Kurram Situation