Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پوی دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں، ہم ملٹری کورٹس کو نہیں مانتے، ڈاکٹر یاسمین راشد

انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں رہا ہے، رہنما پی ٹی آئی
شائع 03 جنوری 2025 11:57am

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سے انسداد دہشتگردی عدالت میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر نے ملاقات کی۔

یاسمین راشد نے کہا کہ نو مئی اور 26 نومبر کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے، اگر غلطی ہوئی تو سزائیں دیں، لوگوں نے اس وجہ سے ری ایکٹ کیا تھا کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو پکڑا گیا تھا۔

پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے عدالت پیشی کے موقع پرکہا کہ انسانی حقوق کی پامالی کا کوئی حساب نہیں رہا ہے، امید رکھتے ہیں کہ سیاستدان اکٹھے ہو کرسمجھداری کی بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم جمہویت ہے اور جمہوریت احتجاج کا حق دیتی ہے، پوی دنیا میں ہم بے عزت ہو رہے ہیں، ہم ملٹری کورٹس کو نہیں مانتے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ سویلین کا ٹرائل سویلین کورٹس میں ہونا چاہیے، ہماری کوئی خاص ڈیمانڈ نہیں ہے، صرف بانی پی ٹی آئی اور ہمارے کارکنوں کو چھوڑ دیں، موجودہ حکومت میں صحت اور تعلیم کے لیے کچھ نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ صحت کارڈ لوگوں کے لیے بڑی سہولت تھی، جسے اس لیے ختم کیا گیا تا کہ بانی پی ٹی آئی کا نام نہ چلے۔

پاکستان

Yasmeen Rashid