Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر آغاز، کونسل میں پاکستانی پرچم لگایا

پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے
شائع 03 جنوری 2025 10:09am

پاکستان کا اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں غیرمستقل رکن کے طور پر 2 سالہ مدت کا آغاز ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیرمستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

پاکستان کے مندوب عاصم افتخار نے غیر مستقل ارکان کے پرچم رکھنے کی تقریب میں شرکت کی اور پھر سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگایا۔

جس کے بعد اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی غیر مستقل رکن کے طور پر 2 سالہ مدت کا آغاز ہوگیا۔

دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن کے طور پر دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں فعال اور تعمیری کردار ادا کریں گے۔

قائمہ کمیٹی اجلاس: ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل ایک بار پھر مؤخر کردیا گیا

واضح رہے کہ پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں آٹھویں بار غیر مستقل رکن منتخب ہوا ہے۔ گزشتہ سال جون میں پاکستان کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے 182 کے ووٹ ملے تھے۔

سلامتی کونسل 5 مستقل اور 10غیر مستقل ارکان پر مشتمل ہے۔ مستقل ارکان میں امریکا، برطانیہ،روس،چین اور فرانس شامل ہیں۔

پاکستان

united nation

responsibility

non permanent membership

united nation counsil