Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

گوتم گھمبیر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما سے متعلق بیان دینے سے کترانے لگے

روہت شرما کے سڈنی ٹیسٹ کھیلنے یا نہ کھیلنے سے متعلق گوتم گھمبیر نے چپ سادھ لی
شائع 02 جنوری 2025 07:49pm

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ گوتم گمبھیر نے اس بات کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا کہ کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں کھیلیں گے یا نہیں۔

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق جب بھارتی کوچ سے روہت شرما کی شمولیت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ابھی اپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی اور اس کا فیصلہ پچ کا جائزہ لینے کے بعد کل کیا جائے گا۔

ایک صحافی نے بھارتی کوچ سے یہ سوال کیا پوچھا کہ کپتان نے ٹیسٹ کے موقع پر پریس کانفرنس میں شرکت کیوں نہیں کی جب کہ یہ ایک روایت ہے تو گمبھیر نے بھارتی فاسٹ باؤلر آکاش دیپ کی انجری کی وجہ سے عدم شمولت کی تصدیق کی جب کہ وہ روہت شرما کی پلیئنگ الیون میں شمولیت کے حوالے سے کوئی واضح جواب نہیں دے سکے۔

انہوں نے کہا کہ روہت شرما کے ساتھ سب ٹھیک ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی روایت ہے، ہیڈ کوچ یہاں موجود ہیں ، یہ کافی ہونا چاہئے، میں کل وکٹ دیکھ کر ٹیم کو حتمی شکل دوں گا۔

بھارتی ٹیم میں بھی کپتانی کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی

اس سوال پر کہ کیا روہت شرما بھارتی ٹیم کی منصوبہ بندی کا حصہ ہوں گے گمبھیر نے دہرایا کہ جیسا کہ میں نے ابھی کہا، ہم وکٹ کا جائزہ لیں گے اور کل پلیئنگ الیون کا اعلان کریں گے۔

جب ان سے دوبارہ یہ پوچھا گیا تو انہوں نے واضح انداز میں کہا کہ جواب وہ ہی ہے۔

یاد رہے کہ بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز میں اپنی خراب فارم اور ٹیم کی بری کارکردی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں، آسٹریلیا کو 5 میچوں کی سریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا میں جاری ’بارڈر گواسکر ٹرافی‘ کے 5 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے۔

آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما کی غیر موجودگی میں جسپریت بمراہ کی قیادت میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔

تیسرا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کےختم ہوا تھا اور باقی میچوں میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام اور قومی سلیکٹرز نے روہت شرما سے بات کی، تاہم ریٹائرمنٹ سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ وہ اس کا اعلان کب کریں گے، ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے بعد روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔

مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا فیصلہ کرلیا

کہا گیا تھا کہ تاہم ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اگر بھارت کسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو روہت شرما بورڈ حکام اور سلیکٹرز سے کچھ وقت مانگیں گے اور انہیں فائنل تک ریٹائرمنٹ کو روکنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔

rohit sharma

test series

test cricket

india vs australia

gautam gambhir

australia vs india

bgt