Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
30 Ramadan 1446  

حکومت سے مذاکرات میں مثبت پیشرفت سے متعلق سوال پر گنڈا پور کا جواب

آفر کہاں سے کیسے آتی ہے وقت سے پہلے کچھ نہیں کہا جا سکتا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
شائع 02 جنوری 2025 06:41pm

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ حکومت سے مذاکرات بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احکامات کے مطابق ہوں گے، مذاکرات پاکستان کے لیے کررہے ہیں۔

پارلیمنٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وہ تو مذاکرات کرنے آئے ہیں، اُن سے سوال کیا گیا کہ کیا مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوگی؟ جس کا جواب دیتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ، انہیں مذکرات سے امید ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کمیٹی بنی ہے اس کا وجود میں آنا ہی ثبوت ہے معاملات ٹھیک کیے جائیں، حکومت سے مذاکرات بائی پی ٹی کے احکامات کے مطابق ہوں گے اور پاکستان کے لیے کررہے ہیں، مذاکرات میں پہلی بار آیا ہوں کھل کر بات چیت ہو گی، آفر کہاں سے کیسے آتی ہے وقت سے پہلے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ ایس آئی ایف سی کی میٹنگ تھی، ایس آئی ایف سی میں کافی بات ہوئی ہے، کل ہماری میٹنگ ہے اس میں لاء اینڈ آرڈر کے ایشو پر بات ہوگی۔

ایک سوال پر کہ آپ کی محسن نقوی سے ملاقات بانی پی ٹی آئی کو پسند نہیں آئی کا جواب دیتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا بانی پی ٹی آئی نے اس حوالے سے بات کی ملاقات کی ایک تصویر تھی ظاہر ہے 26 نومبر کا واقعہ ہوا تھا، ہمارے کارکن شہید اور زخمی ہوئے، حکومتی نمائندہ ہونے کی وجہ سے ملاقاتیں کرنا پڑتی ہیں، لا اینڈ آرڈر کے مسئلے پر وزارت داخلہ کا کردار اہم ہوتا ہے۔

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks

pti talks