Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

بھارتی ٹیم میں بھی کپتانی کے خواہشمندوں کی لائن لگ گئی

روہت شرما کی 2024 میں کی جانے والی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی
شائع 01 جنوری 2025 11:05pm

ہوم گراؤنڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ اور آسٹریلیا میں پے در پے شکستوں نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے انٹرنیشنل کیرئیر کو اختتام پذیر کردیا، وہ سڈنی ٹیسٹ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے، دوسری جانب روہت شرما کی 2024 میں کی جانے والی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ٹیم میں کپتانی کو لیکر جھگڑوں کی خبریں بنانے والے بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ اب روہت شرما کے جانے پر کئی کھلاڑی سینئیر کی موجودگی کے باوجود قائدانہ کردار کے خواہشمند ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیسٹ کپتان کے طور پر روہت شرما کے جانشین کی تلاش زوروں پر ہے تاہم مستقبل کے حوالے سے ابتک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے، ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں روہت کی غیرموجودگی میں جسپریت بمراہ نے ٹیم کی کپتانی کے فرائض نبھائے تاہم روہت کے جانے پر ڈریسنگ روم میں متعدد کھلاڑی قائدانہ کردار کے خواہشمند ہیں۔

روہت شرما کی ریٹائرمنٹ کے بعد جسپریت بمراہ کو کپتانی دیے جانے کا امکان کم ہے تاہم انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ٹیم کے ایک مخصوص کھلاڑی نے ’عبوری کپتانی‘ اپنا نام بطور مسٹر فکس اِٹ تجویز کیا ہے تاکہ موجودہ صورتحال اور ڈریسنگ روم کے ماحول پر قابو پایا جاسکے۔

کپتانی کے عزائم ظاہر کرنے والےکھلاڑی سے ٹیم کے نوجوان قیادت کے امیدوار زیادہ متاثر نہیں ہیں تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ مذکورہ عبوری کپتانی کا امیدوار کون ہے لیکن کھلاڑی ٹیم کے سینئرز پلئیرز میں شمار ہوتے ہیں۔

مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا فیصلہ کرلیا

دوسری جانب طویل مدتی ٹیسٹ کپتانی کیلئے بمراہ واحد انتخاب ہوسکتے ہیں تاہم رشبھ پنت اور کے ایل راہول بھی کپتانی کیلئے فیورٹ دیکھائی دے رہے ہیں۔

روہت شرما کی 2024 میں کی گئی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کی 2024 میں کی جانے والی آخری سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہوگئی۔

روہت شرما ان دنوں آسٹریلیا میں بھارتی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں جہاں ان کی ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 کے خسارے میں ہیں جبکہ اب صرف ایک میچ باقی ہے۔

رواں برس روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کی تھی تاہم ہٹ مین ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پرفارمنس سے پرستاروں کو متاثر کرنے میں ناکام رہے جس کا ثبوت حالیہ ٹیسٹ سیریز کے ساتھ گزشتہ سیریز ہیں۔

روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنا سکے۔

ایسے میں روہت شرما کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اس پوسٹ میں روہت شرما نے 2024 میں حاصل کی گئی اپنی کامیابیوں کی جھلک پیش کی۔

روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز کے 3 ٹیسٹ میچز کی 6 اننگز میں صرف 31 رنز بنا سکے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے بھارت اور آسٹریلیا کو کیا کرنا ہوگا؟

ایسے میں روہت شرما کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، اس پوسٹ میں روہت شرما نے 2024 میں حاصل کی گئی اپنی کامیابیوں کی جھلک پیش کی۔

rohit sharma

test series

Indian cricket team

test cricket

india vs australia

australia vs india

sydeny