نئے سال کے پہلے دن بڑا دھماکا، منشیات اسمگلنگ پر 6 افراد کے سر قلم
سعودیہ میں نئے سال کے پہلے ہی روز بڑا دھماکا ہوگیا، منشیات اسمگلنگ پر 6 افراد کے سر قلم کردیئے گئے۔
سعودی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا کہ منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزا پانے والے ایرانی شہریوں کا خلیجی ساحلی شہر دمام میں سر قلم کردیا گیا۔
منشیات اسمگلنگ کے حوالے سے وزارت داخلہ نے بیان میں کہا کہ مذکورہ افراد کو خفیہ طریقوں سے سعودی عرب میں چرس لانے پر سزا دی گئی، تاہم سزا پر کب عمل درآمد کیا گیا اس حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔
یوٹیوب سے سیکھ کر کالا جادو کرنے کیلئے سر کاٹنے والے چار افراد گرفتار
میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودیہ میں 2024 میں منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 117 افراد کے سر قلم کیے گئے۔
واضح رہے کہ سعودی حکومت نے 2023 میں انسداد منشیات کی مہم شروع کی تھی اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔
عالمی ادارے ایمنسٹی کے مطابق سعودی عرب 2023 میں سب سے زیادہ سزائے موت دینے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر تھا، اس سے پہلے چین اور ایران موجود تھے، انسانی حقوق کے ادارے سعودی عرب پرتنقید کررہے ہیں۔
سعودی عرب میں پاکستانی سمیت 7 افراد کے سرقلم
سعودی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے سزائے موت کا قانون ضروری ہے، اس پر اسی وقت عمل کیا جاتا ہے جب اپیل مسترد ہو یا تمام مواقع ختم ہوجائیں۔