مسلسل تنقید کی زد میں رہنے والے بھارتی کپتان روہت شرما نے بڑا فیصلہ کرلیا
بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس بارے میں علم ہے جنہوں نے کپتان سے بات چیت کی لیکن اطلاعات ہیں کہ روہت شرما اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر اٹل ہیں اور اسے تبدیل نہیں کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق روہت شرما اس حوالے سے کب اعلان کریں گے اس کا حتمی وقت نہیں بتایا جا سکتا لیکن قوی امکان ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے پچھاڑ دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے 3 میچوں کی 6 اننگز میں محض 31 رنز بنائے ہیں جو جسپریت بمرا کی جانب سے حاصل کی گئی (30) وکٹوں سے محض ایک نمبر زیادہ ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت آسٹریلیا میں جاری ’بارڈر گواسکر ٹرافی‘ کے 5 میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہوا تھا۔
آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلے گئے بارڈر گواسکر ٹرافی سیریز کے پہلے میچ میں روہت شرما کی غیر موجودگی میں جسپریت بمرا کی قیادت میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 295 رنز سے شکست دی تھی۔
تیسرا میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کےختم ہوا اور باقی میچوں میں بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام اور قومی سلیکٹرز نے روہت شرما سے بات کی ہے تاہم ریٹائرمنٹ سے متعلق حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا کہ وہ اس کا اعلان کب کریں گے، ممکنہ طور پر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے بعد روہت شرما ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے۔
آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، 10 وکٹوں سے روند دیا
پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو روند دیا، 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست
تاہم ایسا دکھائی دیتا ہے کہ اگر بھارت کسی طرح ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو روہت شرما بورڈ حکام اور سلیکٹرز سے کچھ وقت مانگیں گے اور انہیں فائنل تک ریٹائرمنٹ کو روکنے پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔