Aaj News

ہفتہ, جنوری 04, 2025  
03 Rajab 1446  

موجودہ حکومت مکمل طور پر بااختیار نہیں، اسد عمر

کرم میں فریقین کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے، شوکت یوسف زئی
شائع 31 دسمبر 2024 10:33pm

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم حکومت مذاکرت کے لئے کتنی سنجیدہ ہے، موجودہ حکومت مکمل طور پر بااختیار نہیں ہے۔

آج نیوز کے پروگرام “ نیوز انسائٹ ودعامر ضیاء“ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان 2 جنوری کو مذاکرات ہو رہے ہیں، ابھی تو مذاکرات شروع ہورہے ہیں، میں بات چیت کے لئے پرامید ہوں، امید ہے گفتگو سے مسائل کا حل نکلے گا۔

مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پی ٹی آئی

علاوہ ازیں پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی نے کرم معاملے پرگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین کے پاس بھاری اسلحہ موجود ہے، فریقین میں جرگے کے ذریعے ہی فیصلہ ہوگا۔

حکومت مذاکرات شروع کرنے سے پہلے ہی سبوتاژ کرنا چاہتی، شوکت یوسف زئی

انہوں نے کہا کہ جرگے میں عمائدین زیادہ شریک ہیں، کے پی حکومت کو تاحال کوئی پیغام موصول نہیں ہوا، معاہدے کے بغیر راست کھول کر ہم مزید لوگوں کی جانوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔

Asad Umer

pti leaders

Shaukat Yousafzai

pti leadership

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks