Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

آئی ایس پی آر کا مؤقف درست نہیں ٹی ٹی پی سے مذاکرات کی حکمت عملی باجوہ کی تھی، عمران خان

افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، اسپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں، فیصل چوہدری
شائع 31 دسمبر 2024 06:58pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی جنرل باجوہ کی تھی۔

یہ بات وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی، انہوں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات کی سیریز چل رہی ہے، تمام مقدمات سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے ہیں ان مقدمات میں کوئی حقیقت نہیں، ہمارے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف تمام مقدمات سیاسی ہیں۔

فیصل چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے مذاکرات میں سانحہ 9 مئی اور 26 نومبر احتجاج پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ دہرایا ہے، ہمارے 21 اسیران کو ضمانتیں ملی ہیں، پنجاب میں 99 فیصد رہا ہوچکے ہیں۔

سابق وزیراعظم کے وکیل کے مطابق عمران خان نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا مؤقف درست نہیں، طالبان اسٹیبلشمنٹ کے معاملے پر جنرل باجوہ نے حکمت عملی دی تھی، انہوں نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ مذاکرات سے حل ہوگا، بات چیت ایک مؤثر راستہ ہے مگر یہاں اسپیشل وفد کابل بھیجتے ہیں اور دوسری طرف بمباری کرتے ہیں۔

نہ مجھے اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کرنی ہے نہ کوئی غیر ملک مجھے رہا کروا رہا ہے، عمران خان

فیصل چوہدری نے مزید کہا کہ ملٹری عدالتوں سے سزائیں متنازع ہیں، ان ٹرائلز میں انصاف ہوتا نظر نہیں آتا، ان ٹرائلز میں شفافیت کا عنصر غائب ہوتا ہے، پاکستان کے آئین کی حفاظت کی جائے اور ہیومن رائٹس کا خیال رکھا جائے، ہم مذاکرات میں رعایت نہیں مانتے ہم انصاف مانگتے ہیں ہمارے لیڈر کی سیاسی ٹارگٹنگ ہورہی ہے ہم حکومت کی سنجیدگی دیکھنے کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارا چنار کے معاملے پر عمران خان نے فوری مسئلہ حل کرنے کی ہدایات دی ہیں، اس میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کام کررہے ہیں، پارا چنار کا معاملہ سندھ اور بلوچستان میں پھیل رہا ہے، اس کو انسانی بنیادوں پر حل کرنا چاہیے ہم سندھ حکومت کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔

عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم 2 تاریخ کو مذاکرات میں شریک ہوں گے، ہم 26 ویں ترمیم کی واپسی اور الیکشن مینڈیٹ چوری کے مطالبے سے پیچھے ہٹے ہیں، اس وقت حکومت فیئر فیکٹر کی بنیاد پر کی جارہی ہے، غصے سے ملک کا نقصان ہورہا ہے، ہماری اکانومی کو نقصان ہوا ہے، اس کے اثرات پاکستانی شہری برداشت کرتے ہیں۔

فیصل چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان پورے عزم کے ساتھ کھڑے ہیں، ہماری پارٹی کا فرض ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔

عمران خان سے بشریٰ بی بی سمیت وکلا ٹیم کی ملاقات

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا روز ہے، اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سمیت وکلا ٹیم سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی۔

ڈیل کے نتیجے میں بنی گالہ منتقل کرنے کی پیشکش کی گئی، عمران خان کا دعویٰ

فیصل چوہدری، فیصل ملک پلیڈرز، علی امین، حسنین سنبل، انصاف لائیرز فورم کے چیئرمین شاداب جعفری اور جنرل سیکٹری معظم بٹ اڈیالہ جیل میں ملاقات لے لیے پہنچے تھے۔

ایک شخص ہم سے ہاتھ ملانا نہیں چاہتا تھا مگر یہ تبدیلی کس طرح آئی، خواجہ آصف کا سوال

جیل ذرائع کے مطابق ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی، جس کے بعد بشریٰ بی بی اور وکلا ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

rawalpindi

imran khan

faisal chaudhry

adiala jail

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail