کراچی دھرنا: صوبائی حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات بے نتیجہ ختم
صوبائی حکومت اور مظاہرین میں مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے۔ سینئر وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ جوواقعات ہوئے اس کی مذمت کرتےہیں۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے سے دھرنےجاری ہیں، چاہتے ہیں تمام معاملات خیروعافیت سے ختم ہوں، شہرکےتمام لوگوں کی تکالیف ختم ہوں۔
دوسری جانب ناصر شاہ نے کہا کہ دھرنے ختم نہیں بھی ہوئےتوسائیڈ پرہوں گے، علما سے گزارش کی ہے کوئی حل نکالیں، دھرنےوالوں نے 4 روز پہلے یقین دہانی کرادی تھی۔
صوبائی وزیرنے کہا کہ حکومت نے سڑک بند کرنےکی اجازت نہیں دی۔
یہ دھرنا جاری رہے گا جو کرنا ہے کرلو، علامہ حسن ظفر نقوی
علاوہ ازیں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پارا چنار میں پرتشدد واقعات کے تناظر میں کراچی میں جاری دھرنوں سے متعلق کہا کہ وہ پر امن دھرنوں کے خلاف نہیں ہیں، اور کرم میں انسانی المیہ کے باعث سندھ حکومت نے امداد بھیجی ہے، کراچی میں دھرنوں سے عوام کو تکلیف پہنچ رہی ہے، جسے دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
واضح رہے کہ پارہ چنار میں پرتشدد واقعات کے بعد اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں چند روز سے 12 مقامات پر دھرنے جاری تھے۔ آج صبح پولیس نے شہر میں جاری دھرنوں کو ختم کرانے کے لیے کارروائی شروع کر دی جس کے نتیجے میں مختلف مقامات پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔
کراچی میں کریک ڈاؤن ناکام ، صبح سویرے ختم ہونے والے دھرنے دوبارہ شروع
عباس ٹاؤن میں دھرنے کے دوران پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی، جس سے علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ اطلاع کے مطابق پولیس نے ڈیڑھ گھنٹے میں 5 مقامات پر دھرنے ختم کرائے لیکن پھر 4 مقامات پر دھرنا شروع ہوگیا۔