ایف آئی اے نے درجنوں انسانی اسمگلروں کو گرفتار کرلیا
ایف آئی اے نے 2 مختلف کارروائیوں میں لیبیا یونان کشتی حادثے میں ملوث سمیت درجنوں انسانی اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے لاہور اور فیصل آباد زون کی انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، یونان لیبیا کشتی حادثے میں ملوث درجن سے زائد اشتہاریوں سمیت 19 انسانی اسمگلرز گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں کشتی حادثے کا مرکزی اشتہاری ملزم راشد محمود بھی شامل ہے۔
یونان کشتی حادثہ: 40 سے زائد پاکستانیوں کی موت میں ایف آئی اے کی کالی بھیڑوں کا ہاتھ نکل آیا
دوسری جانب ایف آئی اے گوجرانوالہ نے گجرات، گوجرانوالہ اور منڈی بہائوالدین میں کارروائیاں کرتے ہوئے یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی اسمگلروں سمیت 9 ملزمان کو پکڑ لیا۔
سوشل میڈیا پر جرائم، ایف آئی اے سائبر کرائم کو کارروائی کا اختیار مل گیا
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ایجنٹ ظفر اقبال کو منڈی بہائوالدین سے گرفتارکیا گیا۔
ایف آئی اے نے سابق صدر عارف علوی کو کلین چٹ دے دی
ملزم انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا رکن ہے، اس نے کمسن بچے کو اٹلی بھجوانے کے نام پر19 لاکھ روپے اور 2300 یورو ہتھیائے، سفر کے دوران کشتی حادثے میں بچے کی ہلاکت ہوئی تھی۔
Comments are closed on this story.