Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو دھول چٹائی تھی
شائع 30 دسمبر 2024 05:39pm

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے دوران میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں تماشائیوں کی تعداد کا 87 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والے آسٹریلیا اور بھارت کے ٹیسٹ میچ کے دوران تماشائیوں کا آل ٹائم نیا ریکارڈ قائم ہو گیا، اس ٹیسٹ میچ کے دوران 5 دنوں میں 3 لاکھ 73 ہزار 691 تماشائی میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئے۔

اس سے قبل 1937 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ 3 لاکھ 50 ہزار 34 تماشائیوں نے میچ دیکھا تھا اور آسٹریلیا انگلینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں تماشائیوں کا ریکارڈ قائم ہوا تھا جبکہ آسٹریلیا نے یہ ٹیسٹ میچ ڈان بریڈ مین کی قیادت میں کھیلا تھا۔

میلبرن ٹیسٹ: آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے پچھاڑ دیا

آسٹریلوی بیٹر سے الجھنے والے ویرات کوہلی بھاری جرمانے سے کیسے بچے؟

اس ٹیسٹ میچ کے لیے شائقین کی آمد بالکل غیر معمولی رہی ہے جس کی روزانہ کی تعداد بالترتیب 87 ہزار، 85 ہزار، 83 ہزار، 43 ہزار اور 5 ہزار اس سے زیادہ رہی۔

اس کے علاوہ ٹی 20 ورلڈکپ 2022 میں ایم سی جی میں پاک بھارت میچ میں 90 ہزار 293 تماشائی آئے تھے۔

واضح رہے کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ زیادہ تر آسٹریلیا میں مقبول ہے جو کرسمس کے بعد 26 دسمبر سے روایتی طور پر شروع ہوتا ہے جہاں میزبان ٹیم کا مہمان ٹیم سے تاریخی میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں مقابلہ ہوتا ہے۔

test series

MELBOURNE

test cricket

india vs australia

Melbourne Test

Boxing Day Test

australia vs india

australia beat india