پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات کے دوران جنوبی افریقی کپتان کیا کررہے تھے؟
جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے پاکستان کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات میں اپنی مصروفیت سے متعلق بتا دیا۔
خیال رہے کہ سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے شکست دی اور 2 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ پکی کرلی۔
جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے سنچورین ٹیسٹ میں سنسنی خیز لمحات میں اپنی مصروفیت سے متعلق بتایا، انہوں نے پاکستان کے خلاف میچ جیتنے کے بعد پریس کانفرنس میں دلچسپ جواب دیا۔
سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو عبرتناک شکست دے دی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ، دوسری ٹیم کون ہوگی؟
جنوبی افریقا کے کپتان سے سوال کیا گیا کہ تناؤ کی صورتحال میں جب پارٹنر شپ جاری تھی فینز بھی پریشان تھے تب آپ کیا کر رہے تھے؟ اس پر ٹمبا باووما نے جواب دیاکہ صحیح بتاؤں تو میں اس وقت ٹوائلٹ میں تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ میں اُس وقت بہت رنجیدہ تھا، میں اس وقت باہر آیا جب جیت کے لیے 15 رنز درکار تھے۔