جنوبی افریقا سے شکست نے پاکستان ٹیم کی مشکلات بڑھادیں
سینچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست کے بعد پاکستان کی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) پوائنٹس ٹیبل پر تنزلی ہوگئی۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالی جائے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 7 ویں سے 8 ویں نمبر پر چلا گیا، پاکستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر بنگلہ دیش سے بھی نیچے چلی گئی جبکہ اس سے پہلے پاکستان ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر 7 ویں نمبر پر موجود تھی۔
پاکستان کے خلاف فتح کے بعد جنوبی افریقا پہلے، آسٹریلیا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر موجود ہے جبکہ نیوزی لینڈ چوتھے، سری لنکا پانچویں اور انگلینڈ چھٹے نمبر پر موجودہے۔
اس کے علاوہ بنگلہ دیش 7 ویں، پاکستان 8 ویں اور ویسٹ انڈیز 9 ویں نمبر پر موجود ہے۔
سنچورین ٹیسٹ میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو عبرتناک شکست دے دی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ، دوسری ٹیم کون ہوگی؟
یاد رہے کہ سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد جنوبی افریقا نے تیسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔