حکومت مذاکرات پر وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، شوکت یوسف زئی
**پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے حوالے سے وکٹ کے دونوں طرف نہ کھیلے، اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتی ہے تو اپنے وزراء کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے سے روکے۔
شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ ہم گھاس نہیں کھاتے، مذاکرات کے نام پر دھوکہ نہیں کھائیں گے، حکومت مذاکرات چاہتی ہے تو اپنا ہاؤس ان آرڈر کرے، کھل کر بتائے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں، آدھا تیتر ادھا بٹیر نہیں چلے گا۔
خواجہ آصف کی زبان آگ اگلتی ہے، شیر افضل مروت
تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ ہم حکومت سے مذاکرات ملکی مفاد میں کر رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے حکمرانوں سے کوئی این آر او نہیں مانگا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف اور فیصل کریم کنڈی کے بیانات سمجھ سے بالاتر ہیں، لگتا ہے دونوں کی عقل چھن گئی ہے، حکومت کو ان کے علاج پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ خواجہ آصف کو ڈر ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوئے تو ریحانہ ڈار اسمبلی میں آجائے گی، ریحانہ ڈار کی موجودگی میں وہ اسمبلی کیسے آئیں گے؟
مذاکرات کی کامیابی یا ناکامی کی ذمہ دار حکومت ہوگی، پی ٹی آئی
ان کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی کی مجموعی کارکردگی صوبائی حکومت کے خلاف آئے روز بیانات دینا ہیں، ان کے پاس کوئی ویژن ہے نہ ہی وہ صوبے کے معاملات میں دلچسپی رکھتے ہیں۔