مریم نواز نے دیہی خواتین کو مفت گائے، بھینسیں دینے کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی ایم پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ کا اجراء کرتے ہوئے دیہی خواتین کیلئے 2 ارب روپے کے پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلیٰ نے پنجاب کی دھی رانیوں کیلئے باعزت روزگار کے دروازے کھول دیئے، معاشی خود مختاری کیلئے 12اضلاع کی 11 ہزار دیہی خواتین کیلئے 2 ارب کا ریکارڈ پیکیج دے دیا۔
دیہی خواتین کو پالنے اور روزگار کمانے کے لئے گائے، بھینسیں مفت ملیں گی۔ ملتان، خانیوال، لودھراں، وہاڑی، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں دیہی خواتین کیلئے لائیواسٹاک پراجیکٹ جاری کر دیا گیا۔
پنجاب سے 7 روز میں تجازوات ختم کرنے کا حکم
ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ ، راجن پور اورکوٹ ادو کے دیہات میں خواتین کو پالنے کیلئے مفت گائے، بھینسیں ملیں گی۔ سی ایم لائیو اسٹاک کارڈ سے 80 ہزار مویشی پال فارمر،27 ہزارفی جانور بلاسود قرض لے سکیں گے۔
لائیو اسٹاک فارمر 4 ماہ تک مساوی اقساط میں بلاسود قرض سے ونڈا وغیرہ خرید سکیں گے۔ مویشیوں کی دیکھ بھال میں آسانی کیلئے اینیمل آئیڈنٹی ٹریس ابیلٹی سسٹم کا نفاذ بھی کر دیا گیا۔
مریم نواز کی نوازشریف کو پی آئی اے خریدنے کی تجویز، اس پرکام کریں گے، لیگی قائد
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ دیہات میں رہنے والی خواتین کو نظر انداز نہیں کرسکتے، خوشحالی ہردھی رانی کا حق ہے، پنجاب کے لائیو اسٹاک فارمر کا بھر پورساتھ دیں گے، دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے سے ایکسپورٹ بھی بڑھیں گی۔