Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

جماعت اسلامی نہیں چھوڑی، سینیٹر مشتاق احمد نے تردید کردی

3 سال سے کسی ذمہ داری پر ہوں نہ کسی سطح کے تنظیمی فورم کا ممبر ہوں،
شائع 28 دسمبر 2024 11:09pm

سینئر سیاست داں سینیٹر مشتاق احمد نے جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ میری جماعت اسلامی چھوڑنے کی خبر درست نہیں، اگرچہ گزشتہ 3 سال سے میں کسی ذمہ داری پر ہوں نہ ہی کسی بھی سطح کے تنظیمی فورم کا ممبر لیکن میرا پلیٹ فارم جماعت اسلامی ہی ہے۔

سیو غزہ کمپین کے رہنما سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت تمام رضا کار رہا

انہوں نے کہا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کے کارکنان کی جمہوریت کیلئے جدوجہد، قید و بند، جرمانے اور جانوں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ: سینیٹر مشتاق احمد سمیت جماعت اسلامی کے متعدد شرکا گرفتار

جماعت اسلامی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جمہوری جدوجہد کی حمایت ہمیشہ میرٹ پر کرتا ہوں، یہ حمایت کسی سیاسی فائدہ کیلئے نہیں بلکہ سیاست و جمہوریت کو بچانے کیلئے ہے۔

پاکستان

Jamat e Islami

senator mushtaq ahmed

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)