Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

سنچورین ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے جنوبی افریقی بولر نے پاکستانی ٹیم کے ہوش اڑادیے

کوربن بش نے بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ کے جوہر بھی دکھائے
شائع 27 دسمبر 2024 11:10pm

سنچورین ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے جنوبی افریقا کے کوربن بوش نے پاکستانی ٹیم کے ہوش اڑادیے۔

کوربن بش نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگزمیں 4 وکٹیں لینے کے بعد اپنی ٹیم کے لیے 9 ویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے۔

کوربن بش نے ناقابل شکست 81 رنز کی اننگز کھیلی اور پروٹیز کا اسکور 301 تک پہنچایا جبکہ ایڈن مارکرم نے 89 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور خرم شہزاد نے 3،3 شکار کیے۔ جواب میں کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے، کپتان شان مسعود 28، صائم ایوب 27 اور کامران 4 رنز بناسکے۔

جنوبی افریقا کی برتری ختم کرنے کے لیے پاکستان کو مزید 2 رنز درکار ہیں۔

Centurion

test series

pak vs sa

test cricket

pakistan vs south africa

Boxing Day Test

corbin bosch