Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سنچورین ٹیسٹ: پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 88 رنز بنالیے

جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی 90 رنز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 2 رنز درکار
شائع 27 دسمبر 2024 08:32pm

سنچورین ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 301 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، جس کے جواب میں پاکستان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنالیے جبکہ قومی ٹیم کو میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 2 رنز درکار ہیں۔

کھیلا کا دوسرا روز

سینچورین میں میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز سے اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا، جنوبی افریقا کی دوسرے روز پہلی وکٹ 48 رنز کے اضافے کے بعد گری، کپتان ٹیمبا باووما اور ایڈین مارکرم نے چوتھی وکٹ پر 70 رنز جوڑے، کپتان باووما 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کو 178 کے مجموعی اسکور پر پانچوں نقصان اٹھانا پڑا، ڈیوڈ بیڈنگھم 30 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، پانچویں وکٹ پر مارکرم اور بیڈہنگھم کے درمیان 42 رنز کی شراکت ہوئی۔ اس کے علاوہ کائل ویرین اور مارکو جانسن 2،2، کاگیسو ربادا 13 اور ڈین پیٹرسن 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ایڈن مارکرم 89 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ آخری وکٹ کی شراکت میں بوش اور پیٹرسن نے 47 رنز کا اضافہ کیا، کوربن بوش نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 81 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح میزبان جنوبی افریقا پاکستان کے 211 رنز کے جواب میں 301 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اسے پہلی اننگز میں قومی ٹیم پر 90 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔

قومی ٹیم کی انب سے خرم شہزاد اور نسیم شاہ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ عامر جمال 2 اور محمد اور صائم ایوب ایک، ایک وکٹ حاصل کر سکے۔

دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے جبکہ پہلی اننگز کا مزید 2 رنز کا خسارہ باقی ہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے بابر اعظم 16 اور نائب کپتان سعود شکیل 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ خراب روشی کے باعث کھیل 20 منٹ پہلے ختم کیا گیا۔

دوسری اننگز میں پروٹیز کے خلاف پاکستانی اوپنرز نے ٹیم کو مستحکم آغاز فراہم کیا، شان مسعود اور صائم ایوب نے پہلی وکٹ کے لیے 49 رنز جوڑے تاہم دونوں کھلاڑی 28، 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد تیسرے نمبر پر آنے والے کامران غلام بھی صرف 4 رنز اسکور کرسکے۔

کھیل کا پہلا روز

کھیل کے پہلے روز جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے جواب میں پاکستان ٹیم 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی ٹیم کی جانب سے پہلی اننگز میں کامران غلام نمایاں بیٹ رہے، ا نہوں نے 71 گیندوں کا سامنا کیا اور 8 چوکے ، 1 چھکے کی بدولت 54 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے پہلی وکٹ 36 رنز پر گری جب کپتان شان مسعود 17 رنز بنا چکے تھے، ان کے بعد نوجوان بیٹر صائم ایوب 40 کے مجموعی اسکور پر 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے مگر انہوں نے ٹیسٹ میچ میں اپنے 4000 رنز مکمل کرلیے، پاکستان ٹیم کو چوتھا نقصان 56 کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جب سعود شکیل 14 رنز اسکور کئے۔

ان کے بعد کامران غلام 137 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے پھر محمد رضوان 142 کے مجموعی اسکور پر 27 رنز پر چلتے بنے، عامر جمال 28 رنز بنا کر 189 کے مجموعی اسکور پر بوش کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور پھر اگلے ہی اوور میں پاکستان ٹیم کو سلمان علی آغا کی صورت میں نقصان اٹھانا پرا جو 18 رنز بنا سکے تھے۔

سلمان علی آغا کے بعد نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے اور پھر 211 کے مجموعی اسکور پر خرم شہزاد 11 رنز کر پولین کی جانب لوٹے، محمد عباس 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈین پیٹریسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کاربن بوش کے حصے میں 4 وکٹ آئی اور مارکو جانسن نے 1 وکٹ حاصل کی۔

دن کے اختتام تک جنوبی افریقا نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لیے، ٹرسٹن اسٹبز 9، رائن رکلٹن 8 اور ٹونی ڈی زورزی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان ٹیم نے کھیل کے پہلے کے اختتام تک 22 اوورز کی بدولت 3 وکٹ حاصل کی، خرم شہزاد نے 2 اور ،محمد عباس نے 1 کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔

میچ کا ٹاس

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ سینچورین میں کھیلا جارہے ہے جو کہ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ ہے، جس میں پروٹیز کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

قبل ازیں پاکستان ٹیم نے سینچورین کی وکٹ کو دیکھتے ہوئے 4 فاسٹ باؤلرز کے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا، انگلینڈ کے خلاف آخری دو ٹیسٹ میں ڈراپ ہونے والے بابر اعظم کی بھی واپسی ہوئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں مسلسل ناکام رہنے والے عبداللہ شفیق بھی پلیئنگ الیون میں جگہ نہیں بنا سکے۔

اس کے علاوہ فاسٹ باؤلر محمد عباس نے بھی قومی ٹیم میں تین سال بعد کم بیک کیا ہے، پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور شان مسعود اوپن کریں گے جبکہ بابر اعظم نمبر تین اور کامران غلام چوتھے نمبر پر بلے بازی کے لیے آئیں گے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ایڈن مارکرم اور مہمان ٹیم کی جانب سے سلمان علی آغا اسپن بولنگ کروائیں گے جبکہ جنوبی افریقا کی طرف سے کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو کیا ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ میں رسائی کے لیے جنوبی افریقا کے لیے ایک ٹیسٹ جیتنا ضروری ہے۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

پاکستان ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، صائم ایوب، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال، نسیم شاہ، خرم شہزاد اور محمد عباس شامل ہیں۔

جنوبی افریقا کی ٹیم میں ٹیمبا باووما (کپتان)، ایڈن مرکرم، ٹونی زی زورزی، ریان رکلٹن، ٹرسٹن اسٹبز، ڈیوڈ بیڈنگھم، کائل ویریننے (وکٹ کیپر)، مارکو جانسن، کگیسو ربادا، دین پیٹرسن، کوربن بوش شامل ہیں۔

Centurion

test series

pak vs sa

test cricket

pakistan vs south africa

Boxing Day Test