سرکاری خرچ پر حج عمرہ کرنے والے افسران و عملے کی تفصیلات طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سرکاری خرچ پر حج وعمرہ پر بھیجے گئے سی ڈی اے افسران وعملے کی تفصیلات طلب کرلیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرکے ایک ماہ میں جواب طلب کرلیا۔
حکم نامہ کے مطابق ڈاکٹر اسلم خاکی نے سی ڈی اے افسران و عملے کو سرکاری خرچ پر حج و عمرہ پر بھیجنے سے روکنے کی درخواست دی۔
سی ڈی اے میں پلاٹوں کی ٹرانسفر پر پابندی کامعاملہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا
درخواست گزار کے مطابق سی ڈی اے کے پاس زمین کے مالکان کو دینے کیلئے رقم موجود نہیں، اپنے افسران و عملے کو سرکاری خرچ پر حج و عمرہ کیلئے بھیج رہا ہے۔
عدالتی احکامات: سی ڈی اے عملے نے کے پی ہاؤ س کو ڈی سیل کر دیا
عدالت نے سی ڈی اے کے سرکاری خرچ پر حج و عمرہ پر بھیجے گئے افسران و اسٹاف کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔