سعودی پلٹ شہری کے گھر سے کروڑوں روپے کی چوری
پنجاب پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے، لاہور میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، چوروں نے سعودی پلٹ شہری کے گھر کا صفایا کر دیا۔
پولیس کے مطابق مناواں ابوبکر بلاک کا رہائشی شہری چند روز قبل سعودی عرب سے واپس آیا تھا، عتیق الرحمان رشتہ داروں کے گھر سیالکوٹ اہل خانہ کے ہمراہ دعوت پرگیا ہوا تھا۔
لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لڑکا اور لڑکی گرفتار
پولیس نے بتایا کہ ملزمان عتیق الرحمان کے گھر سے 50 تولہ سونا، راڈو گھڑیاں، قیمتی موبائل فونز اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئے۔
پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ نامعلوم چور گھر کی کھڑکیاں اور الماریوں کے تالے توڑ کر 2 کروڑ 24 لاکھ روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان چرا کرلے گئے۔
لاہور سے ارب پتی چور 15 سال میں پہلی بار گرفتار
مدعی عتیق الرحمان کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔