Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

امجد پرویز نے لاہورہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کرلی

معروف قانونی ماہر امجد پرویز نے رجسٹرار آفس کو آگاہ کردیا
شائع 27 دسمبر 2024 01:30pm

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کے معاملے میں معروف قانونی ماہر امجد پرویز نے ہائیکورٹ کا جج بننے سے معذرت کر لی۔

ذرائع کے مطابق امجد پرویز نے رجسٹرار آفس کو آگاہ کیا کہ وہ وکالت میں مصروفیت کی وجہ سے جج بننے سے معذرت کر رہے ہیں۔

واضحرہے کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے نیب مقدمات کے حوالے سے ماہر قانون دان ہونے کے ناطے سے اپنا ایک مقام رکھتے ہیں۔

کچھ عرصہ سے شریف فیملی اور ن لیگ کے عدالتوں میں زیر سماعت نیب مقدمات کی پیروی کررہے ہیں۔ میاں نواز شریف، میاں شہباز شریف، حمزہ شہباز، رانا ثنا اللہ سمیت دیگر اہم سیاستدانوں اور دیگر مقدمات میں عدالتوں سے ریلیف لے چکے ہیں۔

PMLN

پاکستان

Lahore High Court