سال نو پرغل غپاڑہ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے دفعہ 144
شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی، نوٹی فکیشن کمشنر
کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک دو روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر کراچی سید حسن نقوی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سال کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی عائد ہوگی۔
پولیس کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
پاکستان
karachi
new year
section 144 imposed
New Year 2025
مقبول ترین