Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران نے کہا ہے جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں، نظر بند نہیں ہوں گا، علیمہ خان

میں اپنے تمام مقدمات میرٹ پر نکالوں گا اور ہاؤس اریسٹ پر نہیں ہوں گا، عمران خان
شائع 26 دسمبر 2024 02:49pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تورکھیں، نظر بند نہیں ہوں گا۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی ائی نے 22 دسمبر کو تارکین وطن کو کال دی کہ ترسیلات زر پاکستان نہ بھیجیں، جو بیرون ملک مقیم پاکستانی ترسیلات زر بھیجتے ہیں انہی کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچ گئی، علی امین گنڈاپور بھی ہمراہ

علیمہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کہا حکومت دو مطالبات مان لیتی ہے تو کال واپس لے لیں گے، پہلا مطالبہ یہ ہے کہ حکومت 26 نومبر اور 9 مئی کی تحقیقات کے لیے کمیشن بنائے، ہمارا دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ ہمارے جو لوگ ناجائز قید ہیں انہیں رہا کیا جائے۔

علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے مجھے جیل میں رکھنا چاہتے ہیں تو رکھیں، نظر بند نہیں ہوں گا، میں اپنے تمام مقدمات میرٹ پر نکالوں گا اور ہاؤس اریسٹ پر نہیں ہوں گا۔

علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

علیمہ خان کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، اگر سرحدوں پر ایسا کچھ ہوا تو اس سے پاکستان کا امن متاثر ہوگا۔

عمران خان نے علیمہ خان کو مزید کہا کہ اگر ایسے حالات رہے تو پاکستان کی معیشت کو مزید نقصان اٹھانا پڑے گا، بانی پی ٹی ائی نے کہا پاکستان کو معاشی استحکام اور امن کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے ادارے سیاست میں لگے رہے تو ہماری سرحدوں کی حفاظت کون کرے گا، علیمہ خان

imran khan

adiala jail

Aleema Khan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Government Talks