Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

غزہ جنگ: اسرائیلی ہر ایک گھنٹے میں ایک بچے کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں، رپورٹ

جنگ کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد طلبہ بھی اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں، یو این آر ڈبلیو اے
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2024 08:06pm

اقوام متحدہ کے ادارے برائے فلسطینی پناہ گزین (انروا ) نے اپنی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی ہر ایک گھنٹے میں ایک فلسطینی بچے کوموت کے گھاٹ اتار رہے ہیں۔

ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 14 ہزار 500 سے زائد بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔

انروا کے مطابق جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک اسرائیل نے 14 ہزار 500 بچوں کا قتل عام کیا ہے۔ ہر گھنٹے ایک بچے کوقتل کیا گیا ہے۔ یہ تعداد نہیں ہیں۔ یہ انسانی جانیں ہیں۔’’

غزہ : خوراک تلاش کرنے والوں پر اسرائیلی حملے، 22 افراد شہید

اقوام متحدہ کا ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے کمشنرجنرل فلپ لازارینی نےنشاندہی کی کہ جو بچے زندہ ہیں وہ جسمانی اور جذبات طور پر خوفزدہ ہیں اور انہیں تعلیم سے محروم رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غزہ میں 6 لاکھ سے زائد بچے ایسے ہیں جو تعلیم سے محروم ہیں، اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد طلبہ نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ کئی بچے زخمی ہیں۔

غزہ پر حملے کا ایک سال، نئے ظالم کا ظہور

غزہ میں ہزاروں بچے ایسے ہیں جنہوں نے اپنے ایک ہاتھ یا ایک پاؤں گنوا دیئے ہیں۔ 17 ہزار سے زائد بچے یتیم ہوئے ہیں جبکہ درجنوں بچے اپنے والدین سے بچھڑ گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اب تک اسرائیلی جارحیت کے سبب 45 ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق افراد میں 70 فیصد زائد خواتین اور بچے ہیں۔

Israel

Gaza

UNRWA