Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ موسمیات نے سردی کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کردی

ملک بھر میں جنوری کے دوران موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
شائع 25 دسمبر 2024 04:57pm

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سیزن میں بارش اور برفباری کم ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گا۔

واضح رہے کہ ملک کے بیشتر حصے میں سردی نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں جبکہ شمالی بلوچستان میں شدید سردی سے ندی نالوں اور پائپ لائنوں میں بھی پانی جم گیا ہے۔

خون جماتی سردی کی وجہ سے زیارت، کوئٹہ اور قلات میں گیس پریشر میں کمی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں سائبیرین ہواؤں کی انٹری، ٹھنڈ نے جسم کو چھید دیا

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی

کراچی میں بھی سرد ہواؤں کے باعث گزشتہ دنوں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے۔

مری سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا جبکہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں اب بھی وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے رواں سیزن میں بارش اور برف باری کم ہونے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ جنوری کے دوسرے ہفتے سے سردی بڑھنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

Cold Weather

اسلام آباد

karachi weather

weather

karachi cold weather