پی ٹی آئی ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا
پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے نے نوشہرہ میں واقع بجلی کی ترسیل کمپنی پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔
کے پی کی حکمراں جماعت پی ٹی آئی کے ایم پی اے نے گرڈ اسٹیشن میں موجود عملے کے ساتھ تلخ کلامی کی، بند فیڈر کا بٹن دبا کر بجلی کھول دی۔
ایم پی اے زر عالم خان عوامی شکایت پر نوشہرہ کے علاقہ کنڈر میں واقع بجلی کی ترسیل کمپنی پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کر بجلی بحال کر دی۔
پی ٹی آئی ایم این اے ذوالفقار خان کا نوشہرہ میں گرڈ اسٹیشن پر دھاوا
پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی زر عالم خان کا کہنا تھا کہ پیسکو اہلکاروں اور حکام کی جانب سے خود ساختہ ورک پرمٹ کسی صورت قبول نہیں ہے۔
مظاہرین کا پیسکو کے گرڈ اسٹیشن پر دھاوا، پشاور کے بیشتر علاقوں کی بجلی بند کردی
انہوں نے کہا کہ اگر پیسکو حکام اور اہلکاروں نے شیڈول سے زائد بجلی کی لوڈشیڈنگ کی یا خود ساختہ ورک پرمٹ لیا تو کنڈر گرڈ اسٹیشن کا انتظام خود سنبھال لیں گے۔