Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا کیخلاف چوتھے ٹیسٹ میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو بُری خبر مل گئی

میلبرن باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
شائع 23 دسمبر 2024 09:27pm

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی آسٹریلیا میں جاری بارڈرگواسکر ٹرافی کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، شامی کے بائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے انہیں سیریز کے باقی میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا گیا ہے۔

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی آسٹریلیا میں جاری بارڈرگواسکر ٹرافی کے چوتھے اور پانچویں ٹیسٹ میں شمولیت کی دوڑ سے باہر ہوگئے، شامی کے بائیں گھٹنے میں سوجن کی وجہ سے سیریز کے باقی میچز کے لیے شمار نہیں کیا گیا ہے۔

محمد شامی کی فٹنس سے متعلق یہ معلومات اس وقت سامنے آئیں جب برسبین ٹیسٹ کے بعد کپتان روہت شرما نے شامی کی دستیابی کے بارے میں سوال کیا۔

آسٹریلوی بولرز نے بھارتی بیٹرز کا غرور خاک میں ملادیا، 10 وکٹوں سے روند دیا

پرتھ ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو روند دیا، 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ نومبر میں شامی نے رانجی ٹرافی میں بنگال کی نمائندگی کرتے ہوئے مدھیا پردیش کے خلاف 43 اوورز کیے، اس کے بعد انہوں نے سید مشتاق علی ٹرافی کے تمام نو میچز کھیلے اور اضافی بولنگ سیشنز کا حصہ بھی بنے، جو ٹیسٹ کرکٹ کی تیاری کے لیے کیے گئے تھے، تاہم ان کے بولنگ ورک لوڈ کی وجہ سے ان کے بائیں گھٹنے میں معمولی سوجن آ گئی۔

بی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ حالیہ طبی معائنے کے بعد بورڈ کی میڈیکل ٹیم نے یہ فیصلہ کیا کہ شامی کے گھٹنے کو مکمل آرام اور مزید وقت کی ضرورت ہے تاکہ وہ دوبارہ فٹ ہو سکیں، اس لیے انہیں بارڈرگواسکر ٹرافی کے باقی میچز کے لیے فٹ قرار نہیں دیا گیا۔

Mohammed Shami

test series

MELBOURNE

test cricket

india vs australia

Boxing Day Test

australia vs india

mohammad shahmi